Saturday, October 19, 2024, 3:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کے ریسٹورینٹ میں گیس دھماکا، ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی

چین کے ریسٹورینٹ میں گیس دھماکا، ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی

آگ لگنے سے ریسٹورینٹ کی عمارت جل گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی چین کے شہر سانہے میں قائم ایک ریسٹورینٹ میں گیس دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ ریسٹورینٹ فرائیڈ چکن شاپ تھی جس میں گیس لیکج کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا اور ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک اور 22 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

banner

دھماکے اور آگ لگنے سے ریسٹورینٹ کی عمارت جل گئی جب کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

گزشتہ ماہ بھی چین میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 15 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024