Saturday, October 19, 2024, 2:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب

پاکستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب

سینیٹ کے لیے بلوچستان اسمبلی کی 3، سندھ اسمبلی کی 2 اور اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے 4 جبکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی۔

سینیٹ کے لیے بلوچستان اسمبلی کی 3، سندھ اسمبلی کی 2 اور اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا۔

اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔

سینیٹ کی ایک نشست کے لیے قومی اسمبلی کے 301 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کے 9 ارکان کے ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔

banner

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کیے گئے، بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سیف اللہ دھاریجو 58 اور اسلم ابڑو 57 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے 17 ووٹ حاصل کیے، جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024