Friday, October 18, 2024, 8:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کے والدین بھی جرم کے ذمہ دار قرار

امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کے والدین بھی جرم کے ذمہ دار قرار

نومبر 2021 میں 15 سالہ ایتھن کرمبلی نے اسکول میں فائرنگ کرکے 4 طلبہ کو قتل کردیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں پہلی مرتبہ کسی سنگین جرم میں ملوث مجرم کے والدین کو بھی جرم کا ذمہ دار قرار دے شریک جرم ٹہھرایا گیا ہے۔

نومبر 2021 میں 15 سالہ ایتھن کرمبلی نے امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ کرکے 4 طلبہ کو قتل کردیا تھا۔ اس جرم میں ایتھن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اب عدالت میں ایک ہفتے طویل ٹرائل کے بعد جیوری نے گزشتہ روز ایتھن کے والدین جیمز کرمبلی اور ان کی اہلیہ کو بھی قتل کا مجرم قرار دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جیمز نے اپنے بیٹے کی ذہنی صحت کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے پستول خرید کر دی جسے اس نے حملے میں استعمال کیا۔

banner

جیمز کرمبلی اور ان کی اہلیہ کو 9 اپریل کو سزا سنائی جائے گی، انہیں قتل کے جرم میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024