Friday, October 18, 2024, 10:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں فوجی چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان ہلاک

پاکستان میں فوجی چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان ہلاک

پاک فو ج کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے : آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے افغان سرحدسے متصل علاقے شمالی وزیرستان میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان  ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چھ دہشتگردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے ، حملوں سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، خودکش حملوں کے دوران پانچ فوجی جوان مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکام بنا دی، کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر جام جان سے گئے۔

banner

ہلاک 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024