Saturday, September 21, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے فلسطینی امدادی ایجنسی کے سر براہ کو غزہ میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے فلسطینی امدادی ایجنسی کے سر براہ کو غزہ میں داخلے سے روک دیا

مجھے رفح میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے : فلپ لازارینی

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (UNRWA) اور مصری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے پیر کے روز ادارے کے سربراہ کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اسے ایک ایسا اقدام قرار دیا جس کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

فلسطینی پناہ گزین ایجنسی،یو این آر ڈبلیو کے سربراہ فلپ لازارینی نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پیر کو رفح جانے کا ارادہ تھا، “لیکن مجھے ایک گھنٹہ پہلے اطلاع ملی ہے کہ مجھے رفح میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔”

لازارینی نے ایکس پر لکھا، “جس دن قحط کے بارے میں نیا ڈیٹا آرہا تھا، اسرائیل نے غزہ میں مجھے داخل ہونے سے روک دیا”۔ انہوں نے مزید لکھا، کہ ان کے دورے کا مقصد انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کو بہتر بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کی پیدا کردہ یہ فاقہ کشی جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں، ہماری اجتماعی انسانیت پر ایک دھبہ ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024