Friday, October 18, 2024, 6:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک فضائیہ کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاک فضائیہ کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

فضائی حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندوں کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی فضائیہ نے افغانستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، جس میں اموات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

فضائیہ نے پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر واقع صوبوں خوست اور پکتیکا میں بالترتیب دو مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق اس حملے میں دو الگ الگ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں صوبہ پکتیکا میں لامان اور صوبہ خوست میں پاسا میلہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے لامان میں کمانڈر عبداللہ شاہ کے گھر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

banner

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پاکستان نے افغان حدود میں کارروائی کی ہے۔

بیان کے مطابق اس کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ٹی ٹی پی کے ہمراہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور پاکستانیوں کی اموات میں ملوث ہیں۔ حالیہ کارروائی میں انہوں نے 16 مارچ کو میر علی میں پاکستان کی فوج کے سات اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان گزشتہ دو برس سے متواتر افغانستان کی عبوری حکومت کو ان کی سر زمین پر موجود ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق خدشات سے آگاہ کرتا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں سے پاکستان کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ دہشت گرد افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024