Saturday, September 21, 2024, 1:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم ہے : انتونیو گوتیریز

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریز نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا ہے۔

انتونیو گوتیریز نے کہا کہ غزہ میں قحط کی صورتحال مکمل طور پر انسان کا پیداکردہ المیہ ہے، غزہ میں قحط کے بڑھتے خطرے کو روکا جا سکتا ہے، اسرائیل امدادی سامان کی فراہمی پورے غزہ میں ممکن بنائے۔

banner

اقوام متحدہ کی حمایت سے جاری کردہ آئی پی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ قحط کی نشاندہی کرنے والے تین میں سے دو اشاریے خوراک کی مجموعی کمی اور غذائی قلت ہیں جو کہ غزہ میں نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینی بدترین بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ غزہ میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے، شمالی غزہ اور دیگر علاقوں میں وسط مارچ سے مئی کے درمیان قحط کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024