Saturday, September 21, 2024, 8:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتی کو نشانہ بنا ڈالا

حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتی کو نشانہ بنا ڈالا

کشتی سعودی عرب سے سنگا پور جارہی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے حوثیوں کے ترجمان یحیٰ ساریا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی کشتی پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل مال بردار کشتی ‘ ماڈو’ کو حوثی بحریہ نے میزائلوں کے ساتھ بحیرہ احمر میں حملے کی زد میں لیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی علاقے ایلات میں پروں والے میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے ‘ماڈو’ نامی کشتی ایک ایل پی جی ٹینکر بردار کشتی ہے۔میری ٹائم شپنگ ٹریکرز کے مطابق یہ سعودی عرب سے سنگا پور جارہی تھی۔

حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے جہاز رانی کافی متاثر ہوئی ہے، جہازوں کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ان کے نقل و حمل کے اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا۔ امریکہ نے کثیر ملکی اتحاد بنا کر ان حوثیوں کو ناکام بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مشترکہ فضائی حملے کیے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024