Saturday, October 19, 2024, 4:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی اپیل کورٹ نے ٹیکساس کے نئے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد روک دیا

امریکی اپیل کورٹ نے ٹیکساس کے نئے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد روک دیا

جوبائیڈن انتظامیہ نے ایس بی 4 بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے عدالت میں چلینج کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اپیل کورٹ نے ٹیکساس کے نئے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد روک دیا۔

امریکہ کی فیڈرل اپیل کورٹ نے امریکی ریاست کی جانب سے سخت ترین اقدام کے طور پر لیے جانے والے متنازع امیگریشن قوانین پرعملدرآمد روک دیا۔

اپیل کورٹ کی جانب سے فیصلہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے چند گھنٹوں بعد آیا جس میں عدالت نے ایک زیر التوا اپیل میں ٹیکساس سینیٹ بل 4 کے تحت اقدامات لینے کی اجازت دی۔

ایس بی 4 بل کے تحت حکام غیر متعلقہ مہاجرین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

banner

میکسیکو نے نئے قانون کے تحت ٹیکساس سے بے دخل کیے جانے والے مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے ایس بی 4 بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے عدالت میں چلینج کیا تھا جس پرعدالت نے عملدرآمد روک دیا ہے۔

ایس بی 4 بل کے تحت ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو 20 سال قید کی سزا دی جائے گی جب کہ اس قانون کو نافذ کیے جانے کے بعد میکسیکو نے بے دخل مہاجرین کو لینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024