Saturday, October 19, 2024, 6:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دبئی پولیس کا رمضان کریک ڈاؤن، جادو ٹونے کا استعمال کرنے والی بھکارن گرفتار

دبئی پولیس کا رمضان کریک ڈاؤن، جادو ٹونے کا استعمال کرنے والی بھکارن گرفتار

بھکاریوں کے ساتھ ہمدردی کرنے یا انہیں رقم فراہم کرنے سے گریز کریں

by NWMNewsDesk
0 comment

دبئی میں پولیس نے ایک ایشیائی بھکارن کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس جادو ٹونے کے تعویذ اور نقوش پائے گئے جن کے بارے میں اسے یقین تھا کہ ان کے اثر سے لوگوں سے رقم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بریگیڈیئر علی سالم الشمسی نے بتایا کہ بھکارن کو رہائشی علاقے سے ‘کاغذات، اوزار، جادو ٹونے کے تعویذوں اور جادوئی نقاب’ کے ساتھ پکڑا گیا۔

بریگیڈیئر الشمسی نے کہا کہ گرفتاری میں سہولت کمیونٹی کے ایک رکن نے فراہم کی جس نے فرد کی اطلاع جنرل ڈیپارٹمنٹ آف آپریشنز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو دی۔

بریگیڈیئر الشمسی نے کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ بھکاریوں کے ساتھ ہمدردی کرنے یا انہیں رقم فراہم کرنے سے گریز کریں۔

banner

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنا جرم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024