Saturday, October 19, 2024, 8:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کو گرفتار کر لیا گیا

بھارت میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کو گرفتار کر لیا گیا

کیجری وال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی سیاست میں بھونچال آگیا

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کو گرفتار کرلیا گیا۔

کیجری وال پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کیجری وال جیل سے حکومت چلائیں گے، کیجری وال استعفیٰ نہیں دیں گے، ہم نے سپریم کورٹ میں ارجنٹ کیس فائل کردیا ہے۔

banner

کیجری وال کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے، کیجری وال کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کیجری وال پر 100 کروڑ کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024