Saturday, September 21, 2024, 1:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی حکومت نے ’ایپل‘ پر غیر قانونی اجارہ دارہ داری کا مقدمہ دائر کردیا

امریکی حکومت نے ’ایپل‘ پر غیر قانونی اجارہ دارہ داری کا مقدمہ دائر کردیا

کمپنی جدت اور مسابقت کی راہ روک رہی ہے، محکمہ انصاف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت نے ہائی ٹیک کمپنی ایپل پر اجارہ داری قائم کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔

امریکی حکومت نے مقدمے میں کہا ہے کہ ایپل نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں وسیع، پائیدار اور غیر قانونی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

حکومت نے ہارڈویئر اور سوفٹ ویئر کے حوالے سے کیوپرٹینو جاینٹ کے غیر معمولی رویے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ایپل نے مسابقت کی فضا کو مکدر کردیا ہے۔ اس کا بنیادی سبب غیر قانونی اجارہ داری کا قیام ہے۔

banner

مقدمے میں ایپل کی ملکیتی خصوصیات اور ہارڈویئر کی حدود کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مندرجات میں آئی میسیجز اور ایپل کی پروڈکٹس (آئی فون، ایپل واچ وغیرہ) کی کنیکٹیویٹی پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے مارکیٹ پر اپنی بالا دستی قائم رکھنے کے لیے جدت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہیں اور صحت مند مسابقت روکنے کی کوشش کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ایپل نے اپنی طاقت تکنیکی مہارت میں برتری سے نہیں بلکہ خود غرضی پر مبنی رویے کے ذریعے برقرار رکھی ہے۔

 دوسری طرف ایپل نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے آئی فون کو اینڈرائیڈ سسٹم پر منتقل کردیا جائے۔

ایپل نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ یہ اس کے اصولوں اور خدمات کو خطرے میں ڈالنے والا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024