Saturday, September 21, 2024, 8:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کرائی جائیں، امریکی ایوان کی فارن افیئرز کمیٹی میں قراداد منظور

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کرائی جائیں، امریکی ایوان کی فارن افیئرز کمیٹی میں قراداد منظور

قرارداد کو صفر کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افئرز کمیٹی نے پاکستان کے اندر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی متقاضی ایک قراردار صفر کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔ اس کی مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہیں آیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹنی بلنکن پاکستان کے ساتھ اور پاکستان کی حکومت سے رابطہ کاری بڑھائیں کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق اور رول اآف لا پر عمل درآمد کرے۔

30 ستمبر 2023 کو پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ جمعرات کو ہوئی ہے۔ کانگریس میں یہ قرارداد رپیریزینٹیٹو ری پبلکن رچ میکارمک اور ڈیموکریٹ ڈین کیلڈینے پیش کی۔

banner

اب یہ بل امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔

گزشتہ روز فارن افئرز کمیٹی میں ہی انتخابات کے بعد کے پاکستان پر تفصیلی سماعت ہوئی تھی جس میں امریکہ کے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ڈونلڈ لو پیش ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024