Saturday, October 19, 2024, 4:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد133 ہوگئی

ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد133 ہوگئی

4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار ، حملہ آور یوکرین بھاگنے کی کوشش کررہے تھے : روسی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کرلیے۔

ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کے بعد 24 مارچ کو روس میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز اور اسپیشل سروسز کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ روسی سکیورٹی فورسز نے براہ راست ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے، حملہ آوروں نے یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔

banner

پیوٹن نے اعلان کیا کہ تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی جس نے بھی اس حملے کا حکم دیا ہے اسے سزا دی جائے گی، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔

اُدھر ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ اور دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 133 ہوگئی جبکہ 100 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024