Saturday, September 21, 2024, 8:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے قوانین بدلنے کو تیار

چین بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے قوانین بدلنے کو تیار

کاروباری اداروں کو زیادہ سہولتیں دیں گے، عالمی فورم سے وزیر اعظم لی کیانگ کا خطاب

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کی قیادت نے بیرونی کاروباری اداروں کو زیادہ تعداد میں متوجہ کرنے اور چین میں سرمایہ کاری پر مائل کرنے کی خاطر اُنہیں زیادہ سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ میں منعقدہ چائنا ڈویلپمنٹ فورم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں دیہی آبادی کے لوگوں کو شہروں میں بسانے کا عمل تیز ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئے شہر بھی بسائے جارہے ہیں اور موجودہ شہروں کو توسیع بھی دی جارہی ہے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی درکا ہے اور کنزیومر اِزم کے گراف میں متوقع بلندی کے پیشِ نظر دنیا بھر کے اداروں کو بلانے کی ضرورت بھی ہے۔

چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے قوانین میں ضروری تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو۔ چینی حکومت کراس بارڈر ڈیٹا فلو، مارکیٹ فورسز اور کاروباری اداروں کی مشکلات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024