Saturday, October 19, 2024, 4:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داعش نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے کی ویڈیو اور مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

داعش نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے کی ویڈیو اور مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

داعش نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے کی ویڈیو اور مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

داعش کی طرف سے یہ ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹیلی گرام’ سے پوسٹ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور سٹی ہال کی لابی میں نظر آرہے ہیں۔ جہاں پر کنسرٹ جاری تھا۔ حملہ آوروں نے متعدد برسٹ فائر کیے ہیں۔ متعدد لاشیں گریں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ ہال کی عقبی سائیڈ سے شروع کی گئی۔

banner

بظاہر یہ ویڈیو بندوق برداروں نے خود بنائی ہے جو کنسرٹ کے شرکاء پر حملہ آور ہوئے تھے۔

واضح رہے داعش نے حملے ذمہ داری قبول کی تھی ۔

حملے میں 133 شہری مارے گئے ہیں۔ مغربی ملکوں میں سے کسی ملک کی سرزمین پر داعش کا یہ سب سے زیادہ خوفناک اور ہلاکت خیز حملہ تھا۔

دوسری جانب کریملن کی طرف سے بتایا گیا ہے اس حملے کے بعد 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن میں سے 4 کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اس حملے کا باقاعدہ حصہ تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024