Saturday, September 21, 2024, 6:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان امریکہ کے دوست ہیں، رہائی کیلئے امریکہ اقتصادی طاقت استعمال کرے، امریکی رکن کانگریس

عمران خان امریکہ کے دوست ہیں، رہائی کیلئے امریکہ اقتصادی طاقت استعمال کرے، امریکی رکن کانگریس

مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا، ٹم بروشے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کانگریس کلے رکن ٹم بروشے کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکہ کے دوست ہیں اور ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔

ٹم بروشے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوال کیا جو امریکہ کے دوست تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے‘۔

انہوں نے خارجہ کمیٹی کی سماعت کے بعد ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں کہا کہ ’ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں (پاکستان میں) کیا ہو رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا‘۔

ٹم بروشے نے کہا کہ ’ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے…. کسی عالمی طاقت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، جیسے کہ جہازوں یا فوج کو بھیجنا، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024