Saturday, September 21, 2024, 10:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کا ڈونلڈ لو کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کا ڈونلڈ لو کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کیں وہی نو مئی کے ذمہ دار ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ لو رجیم چینج کو تسلیم کر لیتے تو بائیڈن حکومت ہل جاتی۔ ان کے بیان پر دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران موجود میڈیا کے نمائندوں سے عمران خان نے گفتگو کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اسد مجید نے دھمکی کا بتایا۔ اصل سائفر دفترِ خارجہ میں موجود ہے۔

عمران خان کا یہ بیان امریکی معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو کی امریکی ایوانِ نمائندگان میں گواہی کے بعد سامنے آیا ہے۔

banner

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے جب ملاقات ہو گی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے کردار پر بات کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے بینیفیشری حکومت میں بیٹھ گئے تو انکوائری کیسے ہو گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کیں وہی نو مئی کے ذمہ دار ہیں۔ کرائم کی انفارمیشن چھپانا بھی جرم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024