Saturday, September 21, 2024, 4:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غداری کا خوف: یوگنڈا کے صدر نے بیٹے کو آرمی چیف بنا دیا

غداری کا خوف: یوگنڈا کے صدر نے بیٹے کو آرمی چیف بنا دیا

آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کو آرمی چیف لگانے پر صدر کو مخالفت کا سامنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے اپنے بیٹے کی بطور آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر موسیوینی کے بیٹے لیفٹیننٹ جنرل موہوزی کینوروگابا 2 سال تک فوج میں غیر فعال رہے ہیں۔

دوسری جانب انہیں ان کے گزشتہ عہدے پر بھی ایک متنازع پوسٹ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سیاسی بیان بازی کی تھی۔

انہوں ںے پوسٹ میں دھمکی دی تھی وہ 2 ہفتوں میں نیروبی پر قبضہ کر سکتے ہیں۔

banner

جبکہ ایتھوپیائی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح گروہ کو بھی سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

صدر کے اس فیصلے کو آئین کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے، یوگنڈا کے آئین کے مطابق ایک حاضر سروس افسر سیاسی ایکٹویٹیز میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، تاہم موہوزی نے اس آئین کو نظر انداز کیا، نہ صرف اپنا نظریہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا بلکہ سیاسی عزائم کا بھی کھل کر اظہار کیا تھا۔

جبکہ حال ہی میں موہوزی نے ایک سوک آرگنائزیشن بھی بنائی ہے، جس کا نام ہے پیٹریوٹک لیگ آف یوگندا۔ اگرچہ یہ ایک سیاسی جماعت نہیں ہے، تاہم آئینی بحران کے حوالے سے انہیں مدد ضرور فراہم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024