Saturday, September 21, 2024, 4:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اروناچل پردیش ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

اروناچل پردیش ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پراروناچل پردیش قائم کیا: چین

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کا کہنا ہےکہ زنگنان (اروناچل پردیش) پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی۔

زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس اس خطے میں مؤثر انتظامیہ رہی ہے، 1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں جن میں ہم نے زور دیا ہےکہ بھارتی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کےاس حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024