Friday, October 18, 2024, 11:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ماسکو حملہ: 100افراد کی جان بچانے والے مسلم لڑکے کے لئے روس کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ

ماسکو حملہ: 100افراد کی جان بچانے والے مسلم لڑکے کے لئے روس کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ

میں نے سوچا سینکڑوں لوگوں کو مرنے دینے سے بہتر ہے کہ خود کو قربان کر دیا جائے، اسلام خلیلوف

by NWMNewsDesk
0 comment

ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں پارٹ ٹائم کوٹ چیک اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک 15 سالہ نوجوان کو جمعہ کو کانسرٹ ہال میں ہوئے حملے میں 100 سے زائد افراد کو بچانے پر روس کے سب سے اعلیٰ مسلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

اسلام خلیلوف، ماسکو ہائی اسکول کا ایک طالب علم جس کی فیملی کا تعلق وسطی ایشیائی جمہوریہ کرغزستان سے آتا ہے۔

اسلام خلیلوف نے جب حملے کے دوران کنسرٹ ہال سے لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس نے فوری طور پر دروازے کھولے اور باہر نکلنے کا راستہ بتانے لگا۔

پندرہ سالہ اسلام خلیلوف نے بتایا کہ ’میں نے محسوس کیا کہ اگر میں نے رد عمل ظاہر نہیں کیا، تو میں اپنی زندگی اور (میرے ارد گرد) بہت سے لوگوں کی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھوں گا۔ سچ پوچھیں تو، میں بہت خوفزدہ تھا‘۔

banner

ایک اندازے کے مطابق انہوں نے تقریباً 100 لوگوں کو باحفاظت وہاں سے نکالنے میں رہنمائی فراہم کی۔

اسلام خلیلوف حملے سے پہلے تقریباً ایک سال تک جائے وقوعہ پر کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں اور دیگر عملے کو تربیت دی گئی تھی کہ ہنگامی حالات میں کیسے کام کیا جائے، جس کی وجہ سے وہ انخلاء کی ہدایت کر سکے۔

خیال رہے کہ جمعے کو ماسکو کے شمالی مضافاتی علاقے کراسنوگورسک کے ایک کنسرٹ ہال میں مسلح افراد نے دھاوا بولا تھا اور عمارت کو آگ لگا دی تھی، جس میں تین بچوں سمیت کم از کم 145 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خلیلوف کی بہادری کی خبر وائرل ہونے کے بعد کئی عوامی شخصیات نے ان کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024