Friday, October 18, 2024, 10:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیتن یاہو کا اسرائیلی وفد واشنگٹن نہ بھیجنے کا فیصلہ مایُوس کن ہے: امریکہ

نیتن یاہو کا اسرائیلی وفد واشنگٹن نہ بھیجنے کا فیصلہ مایُوس کن ہے: امریکہ

اسرائیلی وزیرِ دفاع امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقاے کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اعلیٰ سطح کا وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ واپس لینا پریشان کن اور مایوس کن ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے اعتراف کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے امریکی فیصلے کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیلی وفد واشنگٹن نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں امریکہ اپنا کیس اسرائیل کے سامنے پیش کرے گا۔

جان کربی نے کہا کہ اس میٹنگ میں اسرائیلی وزیرِ دفاع امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے مذاکرات بھی کریں گے۔

banner

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ جنگ بندی سے متعلق ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ البتہ امریکہ نے نہ تو ووٹنگ میں حصہ لیا اور نہ ہی اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کیا۔

امریکہ اس سے قبل غزہ جنگ پر سلامتی کونسل کی تین قرار دادیں ویٹو کرچکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024