Saturday, October 12, 2024, 8:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داڑھی پر پابندی کے خلاف کیلیفورنیا پر امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ

داڑھی پر پابندی کے خلاف کیلیفورنیا پر امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ

داڑھی رکھنے سے روکنا مسلمانوں، سِکھوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے : مقدمہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں ریاستی حکومت کی طرف سے جیل کے گارڈز کے لیے داڑھی رکھنے پر پابندی امتیازی سلوک کی مثال ہے۔

امریکی حکومت نے اس سلسلے میں کیلیفورنیا کی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ داڑھی رکھنے سے روکنا مسلمانوں، سِکھوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کیلیفورنیا کی حکومت سے کہا ہے کہ جیل گارڈز کے لیے کلین شیو کی پالیسی ترک کی جائے اور اس حوالے سے خصوصی طور پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔

banner

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کرسٹین کلارک نے کہا کہ سِکھوں، مسلمانوں اور دیگر مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ملازمت اور مذہب کے درمیان انتخاب کے چیلنج سے دوچار نہ کیا جائے۔

جمہوریت کا حُسن اس بات میں ہے کہ لوگوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024