Saturday, October 19, 2024, 7:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کو خبردار کرتے ہوئے اہم پابندیاں لگا دیں

سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کو خبردار کرتے ہوئے اہم پابندیاں لگا دیں

لیزر، پٹاخے، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ دواؤں پر پابندی

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوع اشیا لانے سے گریز کریں۔

متعلقہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو کوئی خطرناک چیز لانے پر کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پٹاخےبھی ممنوع اشیا میں شامل ہیں۔ لیزر، پٹاخے، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں بھی نہیں لائی جاسکتیں۔

وزارتِ حج نے ممنوع اشیا کی فہرست جاری کرتے ہوئے عمرے پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بھی ممنوع چیز ساتھ نہ لائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

banner

یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب مکہ مکرمہ میں عمرے کا سیزن اپنے نقطہ عروج پر ہے اور رمضان کا تیسرا عشرہ نزدیک آنے پر اعتکاف کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سعودی عرب نے موتمرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمروں پر بھی پابندی لگادی ہے

سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں میں مقیم افراد کے لیے بھی عمرہ ویزا میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ عمرہ ویزا کی میعاد بھی بڑھاکر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024