Saturday, September 21, 2024, 1:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں: عالمی عدالت کا اسرائیل کو حکم

غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں: عالمی عدالت کا اسرائیل کو حکم

جنوبی افریقا کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف کے ججوں کا متفقہ حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کے بعد غزہ میں جنگی کارروائیاں کرنے والے اسرائیل کیلئے عالمی عدالت انصاف نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے متفقہ طور پر حکم جاری کیا

عالمی عدالت کے ججوں نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بنیادی خوراک کی فراہمی بلا تاخیر غزہ میں پہنچ جائے، فلسطینیوں کو قحط کے پھیلاؤ کی روشنی میں زندگی کے مشکل حالات کا سامنا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کو اب صرف قحط کے خطرے کا سامنا نہیں بلکہ یہ قحط پہلے ہی ظاہر ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ لڑائی کے 174 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

banner

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 32 ہزار 552 فلسطینی ہلاک، 74 ہزار 980 زخمی ہو چکے ہیں، غزہ کی پٹی کی 70 فیصد عمارتیں مکمل یا جزوی تباہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024