Saturday, September 21, 2024, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو بائیڈن کا شہباز شریف کو خط، پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

جو بائیڈن کا شہباز شریف کو خط، پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

پاک امریکہ پارٹنرشپ عالمی سلامتی کیلئے ضروری ہے، امریکی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہیں گے ۔

خط میں امریکی صدر نے جہاں پاکستان کے ساتھ کئی معاملات میں تعاون کی بات کی ہے وہیں انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

banner

بائیڈن نے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا ہے۔ امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

بائیڈن نے جنوری 2221 میں امریکی صدارت سنبھالی تھی اور اس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ وہ عمران خان کو فون کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024