Saturday, September 21, 2024, 6:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں تربیلا کے بعد داسو اور بھاشا ڈیم پر چینی کمپنیوں نے کام روک دیا

پاکستان میں تربیلا کے بعد داسو اور بھاشا ڈیم پر چینی کمپنیوں نے کام روک دیا

جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نے بھی چینی کمپنی کے کام روکے جانے کی تصدیق کر دی

by NWMNewsDesk
0 comment

بشام میں چینی عملے پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول کام روک دیا ہے، اس سے قبل داسو اور تربیلا ڈیم پر بھی کام روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 500 کے قریب چینی عملہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہے، تاہم گزشتہ دنوں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد اب چینی عملے کو گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جی ایم دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین نے بھی چینی کمپنی کے کام روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 500 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے، تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ بھی کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی افراد ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔

نزاکت حسین نے مزید بتایا کہ آنے والے چند دنوں میں صورتحال معمول کے مطابق آنے کا امکان ہے، جس کے بعد چینی عملہ بھی کام شروع کر دے گا۔

banner

واضح رہے دیامر بھاشا ڈیم سے قبل داسو اور تربیلا ڈیم پر بھی چینی کمپنیوں نے کام روک دیا تھا، تاہم مہمند ڈیم پر چینی کمپنیوں کی جانب سے کام نہیں روکا گیا ہے۔

مہمند ڈیم کے جی ایم عاصم رؤف کہتے ہیں کہ ڈیم پر ڈھائی سو چینی ملازمین کام کر رہے ہیں، جبکہ چینی عملے نے منصوبے کے مقام پر سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب خبر پر ردعمل دیتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ سے کتنا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

معصوم چینی شہریوں کی جان چلی گئی، 991 انجینئیرز نے کام روک دیا ہے اور پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024