Saturday, September 21, 2024, 8:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں خواجہ سراؤں کے لئے تشدد کا ماحول پیدا ہوگیا، ٹرانس جینڈر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

کراچی میں خواجہ سراؤں کے لئے تشدد کا ماحول پیدا ہوگیا، ٹرانس جینڈر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ہماری خلاف سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی سربراہ بندیا رانا اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں خواجہ سرا کمیونٹی کی پہلی رکن شہزادی رائے نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواجہ سراؤں کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مگر تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

انھوں نے کہا کہ شہر قائد میں ان کی کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارا شہر میں رہنا مشکل ہوگیا ہے،حکومت کب حرکت میں آئے گی اور اس سلسلے کو روکے گی۔

خواجہ سرا بندیا رانا کا کہنا تھا کہ اگر بھیک مانگنا لعنت ہے تو یہاں تو صوبہ اور وفاق بھی کسی نہ کسی طور پر بھیک مانگ رہے ہیں، خواجہ سراؤں کو رشوت کےطریقے نہیں آتے۔

banner

خواجہ سرا ایکٹیوسٹ آردھیا خان نے کہا لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، نفرت انگیز مہم بند کریں اور ہمیں بھی جینے کا حق دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024