Saturday, September 21, 2024, 4:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ ’’ پارٹی‘‘ کا استعمال بھی جرم قرار

افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ ’’ پارٹی‘‘ کا استعمال بھی جرم قرار

15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی طالبان نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کی قائم مقام وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لفظ “پارٹی” کا استعمال ایک “جرم” ہے۔

انہوں نے پہلے کہا تھا کہ شرعی قانون میں سیاسی جماعتوں کے وجود کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور ان کی سرگرمیاں عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اسلامک پارٹی کے رہنما گلبدین حکمت یار کی رہائش گاہ کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے اور “پارٹی” کا لفظ استعمال کرنا بھی طالبان قانون کے تحت جرم ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال اگست میں ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ان پارٹیوں کی کوئی جائز بنیاد نہیں ہے۔ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ بدقسمتی ان سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہے۔

banner

یاد رہے طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ ابتدا میں طالبان نے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے اور رواداری کا مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا تاہم جلد ہی انہوں نے ذاتی اور سیاسی آزادیوں کا دائرہ تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024