Saturday, September 21, 2024, 10:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملائیشیا میں مذہبی جذبات مجروح کرنے والے موزوں کی فروخت، اسٹور پر حملہ

ملائیشیا میں مذہبی جذبات مجروح کرنے والے موزوں کی فروخت، اسٹور پر حملہ

سپر مارٹ پر فروخت ہونے والے موزوں کی تصاویر سے مسلمانوں میں غم و لہر

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا میں پولیس کے مطابق ہفتے کو ایک سپر اسٹور پر لوگوں نے پیٹرول بم (مولوٹوف کاک ٹیل بم) سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے باعث اسٹور کے سامنے رکھی کچھ اشیا جل گئیں لیکن آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا۔

کوانتان پولیس کے سربراہ وان محمد زہری وان بسو نے بتایا کہ ہفتے کو مشرقی ریاست پہانگ کے ضلع کوانتان میں کے کے سپر مارٹ پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔حملے کا تعلق توہین آمیز موزوں کی فروخت سے معلوم ہوتا ہے لیکن ہم ابھی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

منگل کو پیراک ریاست میں ایک اور کے کے سپرمارٹ پر پیٹرول بم پھینکے جانے کے بعد یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ تھا۔

banner

سوشل میڈیا پر ’کے کے سپر مارٹ اسٹور‘ پر فروخت ہونے والے موزوں کی تصاویر نے مسلمانوں میں غم و غصے لہر دوڑا دی تھی۔

مارٹ پر ایسے موزے فروخت کرکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ہے، جن پر لفظ ’اللہ‘ درج تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما کی رپورٹ کے مطابق سپر مارٹ کے بانی اور چیئرمین چائی کیکان، ان کی اہلیہ اور کمپنی کی ڈائریکٹر لوہ سیو موئی کے ساتھ ساتھ ان کے سپلائر کے تین نمائندوں پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024