Saturday, September 21, 2024, 1:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوں گے: نیتن یاہو

بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوں گے: نیتن یاہو

اسرائیلی فوج نے شفاء اسپتال میں 200 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو مار ا: اسرائیلی وزیر اعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل دباؤ پر قابو پا کر امریکی صدر جو بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کو کسی بھی چیز کی وجہ سے روکا نہیں جائے گا۔ فوجی دباؤ اور مذاکرات میں لچک یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنے گی۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شفا ہسپتال میں 200 سے زائد مسلح افراد کو قتل کردیا ہے۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ’’ شہدا اقصیٰ ‘‘ اسپتال پر بھی حملہ کردیا ہے اور اس حملے میں چار افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

banner

انہوں نے ’’ ایکس‘‘ پر بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم غزہ کے شہداء الاقصیٰ اسپتال میں انسانی ہمدردی کے مشن پر تھی جب اسپتال کے احاطے کے اندر ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024