Saturday, September 21, 2024, 10:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل منتقل

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل منتقل

اروند کجریوال تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو عدلات نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریمانڈ ختم ہونے پر پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ اروند کجریوال ان سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے سے ٹال مٹول کررہے ہیں جب کہ انہوں نے تفتیشی حکام کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے پاس ورڈز بھی نہیں بتائے۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے اروند کجریوال کے مزید ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جس پر عدالت نے انہیں 15 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھیج دیا۔

banner

عدالت نے جیل منتقلی سے قبل اروند کجریوال سے ان کی اہلیہ سنیتا کجریوال اور پارٹی کے دو وزرا کی ملاقات کرانے کی بھی اجازت دی۔

واضح رہےکہ اروند کجریوال کو شراپ پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024