Saturday, September 21, 2024, 1:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملائیشیا میں اسرائیلی شخص کو اسلحہ سپلائی کرنے کے شبے میں 3 افراد گرفتار

ملائیشیا میں اسرائیلی شخص کو اسلحہ سپلائی کرنے کے شبے میں 3 افراد گرفتار

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا کے حکام نے رواں ہفتے کوالالمپور کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیے جانے والے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے 36 سالہ شخص کو آتشیں اسلحہ سپلائی کرنے کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس رضاالدین حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 6تین ملائیشیائی باشندوں کو جن میں ایک شادی شدہ جوڑا بھی شامل ہے، کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ہتھیار فراہم کرنے اور اسرائیلی مشتبہ شخص کے ڈرائیور کے طور پر کام کرنے کے شبے میں 7 دن کے لیے ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڑے کی کار سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہینڈ گنوں اور 200 گولیوں پر مشتمل ایک بیگ کے ساتھ گرفتار ہونے والا اسرائیلی شخص 12 مارچ کو متحدہ عرب امارات سے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ اس نے سفر کے لیے جعلی فرانسیسی پاسپورٹ استعمال کیا تھا۔

banner

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ پر اسرائیلی پاسپورٹ دکھایا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024