Saturday, October 19, 2024, 12:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرو میں رولیکس گھڑیوں کا اسکینڈل ، پولیس کا خاتون صدر کی رہائشگاہ پر چھاپہ

پیرو میں رولیکس گھڑیوں کا اسکینڈل ، پولیس کا خاتون صدر کی رہائشگاہ پر چھاپہ

حکام کا کہنا ہے صدر بولوارٹے نے درجن بھر رولیکس گھڑیاں مبینہ طور پر ڈیکلیئر نہیں کیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرو میں پولیس نے ‘رولیکس گیٹ’ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں صدر دینا بولوارٹے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

دارالحکومت لیما کی پولیس نے صدر کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران آس پاس سے گزرنے والی ٹریفک کو روک دیا تھا۔ پولیس کارروائی کو مقامی ٹیلی ویژن چینل پر نشر بھی کیا گیا۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب استغاثہ نے ان کی گھڑیوں کی خریداری کا ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کا جواب دینے کے لیے مزید وقت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

حکام ایک درجن سے زائد رولیکس گھڑیوں کو تلاش کر رہے ہیں جن کو صدر بولوارٹے نے مبینہ طور پر ڈیکلیئر نہیں کیا تھا۔

banner

یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب ایک خبر سامنے آئی کہ خاتون صدر تقریبات میں لگژری گھڑیاں پہنتی ہیں وہ دسمبر 2022 میں انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے وقت لی تھیں۔

بولوارٹے نے کہا کہ رولیکس ان کا پرانا آئٹم ہے اور یہ گھڑیاں انہوں نے 18 سال کی عمر سے کام سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی تھیں۔

حکومت نے اس ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ گزشتہ دو سالوں کے ان کے اعلان کردہ اثاثوں کا جائزہ لے گی۔

گزشتہ ہفتے بات کرتے ہوئے بولوارٹے نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ ‘صاف ہاتھوں کے ساتھ’ حکومت میں آئی ہیں اور وہ ‘صاف ہاتھوں کے ساتھ جائیں گی۔’

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024