Saturday, September 21, 2024, 8:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا، کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے: عمران خان

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا، کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے: عمران خان

بشریٰ بی بی کے جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں: عمران کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہردیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے دوران عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے، اگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر سے کروانے کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں۔

banner

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان کو بشری بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر سات رُکنی بینچ کے بجائے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو سماعت کرنی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو خط لکھا یہ سب کو پتا ہے کہ جب سے رجیم چینج ہوئی یہ بات تب سے چل رہی ہے۔ ججز پیغام دیتے ہیں کہ وہ بے بس ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024