Saturday, September 21, 2024, 10:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے طویل آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال سے انخلا

2 ہفتوں تک جاری رہنے والے طویل آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال سے انخلا

دو ہفتوں میں الشفا اسپتال میں 400 سے زائد افراد مارے گئے ہیں، غزہ میڈیا آفس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال میں 2 ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد انخلا کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ’فوجیوں نے الشفا اسپتال کے علاقے میں آپریشن مکمل کرلیا ہے اور علاقے سے باہر نکل گئے ہیں۔‘

غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق الشفا اسپتال میں محاصرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے 400 سے زائد افراد مارے گئے ہیں، جن میں مریض، جنگ سے بے گھر فلسطینی اور اسپتال کا عملہ شامل ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر محاصرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 21 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

banner

غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہسپتال سے درجنوں لاشیں ملی ہیں۔‘

یاد رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو اسرائیلی فورسز نے رات گئے غزہ کے الشفا اسپتال پر چھاپہ مارا تھا اور شدید فارئرنگ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا۔

اسرائیل فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اسپتال کے نیچے سرنگوں کا ایک نیٹ ورک ملا ہے جسے حماس نے اسرائیل ڈیفنس فورس کے نومبر 2023 کے چھاپے کے دوران استعمال کیا تھا۔

تاہم حماس نے اسرائیل فورسز کے الزامات اور دعوؤں کی تردید کردی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024