Friday, October 18, 2024, 10:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ذاتی معالج نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کی تردید کردی

ذاتی معالج نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کی تردید کردی

بشریٰ بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ، ڈاکٹر عاصم یوسف

by NWMNewsDesk
0 comment

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔

banner

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا ،اس وقت طبیعت بہتر ہے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،اس وقت فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024