Monday, October 7, 2024, 12:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیویارک، نیو جرسی سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

نیویارک، نیو جرسی سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز ریاست نیو جرسی تھا ، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلہ، نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں بھی عمارتیں لرز گئیں

امریکی ریاست نیو جرسی میں آنے والے 4.8 شدت کے زلزلے نے نیویارک شہر کو ہلاک کر رکھ دیا تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے ا مرکز ریاست نیو جرسی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

تاہم یورپیئن مڈیٹرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 تھی۔

banner

نیویارک میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران بروک لین کی عمارتیں لرزنے لگیں ۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں غزہ پر قرارداد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے سبب تھوڑی دیر کے لیے موخر کردی گئی۔

اجلاس میں اس وقت سیو دی چلڈرن کی نمائندہ جینتی سورپتو گفتگو کررہی تھیں جنہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد گفتگو کے دوران ہی خوف سے سوال کیا کہ کیا یہ کوئی زلزلہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے فلڈیلفیا سے نیویارک اور مشرق کی جانب جزیروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

مشہور زمانہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں‘۔

نیویارک کی 38سالہ چریتا وال کوٹ نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ کے قریب محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024