Saturday, September 21, 2024, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داسو واقعہ کی انکوائری مکمل، چند افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی منظوری

داسو واقعہ کی انکوائری مکمل، چند افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی منظوری

داسو حملے پر چند افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

داسو میں چینی ٹیم پر خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ڈی پی او لوئر کوہستان، ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کمانڈنٹ اسپیٍشل سکیورٹی یونٹ خیبرپختونخوا کےخلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے داسو واقعہ پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوائری کمیٹی نے جب اپنی رپورٹ دی تو اس کی روشنی میں وزیراعظم نے کچھ افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان افسران میں آر پی او ہزارہ ڈویژن، ڈی پی او اپر کوہستان، ڈی پی او لوئر کوہستان، ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کمانڈنٹ اسپیٍشل سکیورٹی یونٹ خیبرپختونخوا شامل ہیں۔

banner

ان افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا اور پندرہ دن میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات کو مزید سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم چینی پراجیکٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024