Saturday, September 21, 2024, 8:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شاہ نورانی کی درگاہ جہاں پہنچنے کی خواہش 18 زائرین کی جان لے گئی

شاہ نورانی کی درگاہ جہاں پہنچنے کی خواہش 18 زائرین کی جان لے گئی

ٹراما سینٹر کے 5 زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں: وزیراعلی سندھ

by NWMNewsDesk
0 comment

عید کی شب درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی جب کہ 52 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ بدھ (عید الفطر کی روز) کی شام اُس وقت پیش آیا جب بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ویرآب میں موڑ کاٹتے ہوئے زائرین سے بھرا ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گِرا۔

ٹرک پر سوار تمام افراد کا تعلق سندھ کے سرحدی ضلع ٹھٹھہ سے تھا اور وہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے میں واقع معروف درگاہ شاہ نورانی جا رہے تھے۔

اس حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 زخمی ہیں۔

banner

ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 زخمیوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ گاڑی مکلی سے عید کے دن دوپہر دو بجے نکلی اور شب آٹھ بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ایمبولنسز کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے شدید زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی منتقل کرنا پڑا۔

دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، جن میں سے 40 کو ڈسچارج کر دیا گیا،2 بچے بھی زیرِ علاج ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے تصدیق کی کہ حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم ایک اورزخمی شخص دم توڑ گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہ پوری کوشش ہو گی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، ٹراما سینٹر کے 5 زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویش ناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔دو

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024