Saturday, September 21, 2024, 1:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ اور حوثی اسرائیل پر ایرانی حملے میں شامل، شام سے 28 میزائل داغے گئے

حزب اللہ اور حوثی اسرائیل پر ایرانی حملے میں شامل، شام سے 28 میزائل داغے گئے

حوثیوں نے جبل ذی ملاہ سے ملک کے مغرب کی طرف میزائلوں کی ایک کھیپ فائر کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ہفتے کو رات گئے ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں یمن کے حوثی اور لبنانی حزب اللہ کی طرف سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے ہیں۔

شام سے بھی اسرائیل پر اٹھائیس میزائل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ہفتے کے روز لبنانی حزب اللہ گروپ نے گولان میں اسرائیلی بیرکوں میں فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر پر درجنوں کاتیوشا راکٹ فائر کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اتوار کے روز شمالی گولان اور دیمونا اور ایلات کے شہروں کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ تا اطلاع ثانی محفوظ مقام پر رہیں۔

banner

ادرعی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ “صورتحال کے جائزے کی بنیاد پر شمالی گولان کی پہاڑیوں،النقب میں نفاتیم کے علاقے، دیمونا اور ایلات کے شہروں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی کسی محفوظ جگہ کے قریب رہیں۔

شام سے شمالی مقبوضہ گولان پر 28 میزائل داغے گئے، جن میں سے دو کو مار گرانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسی دوران مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ حوثی گروپ نے یمن سے بحیرہ احمر کی طرف متعدد میزائل اور ڈرون داغے۔

انہوں نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی (AWP) کو دیئے گئے بیانات میں مزید کہا کہ میزائل اور ڈرون الجوف اور البیضاء گورنریوں سے داغے گئے۔

حوثیوں نے الجوف گورنری میں جبل ذی ملاہ سے ملک کے مغرب کی طرف میزائلوں کی ایک کھیپ فائر کی۔

جنوب مشرقی یمن کی البیضا گورنری میں بتایا گیا کہ مغربی یمن کی طرف میزائل اور ڈرون داغے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان ڈرونز اور میزائلوں نے اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا یا تجارتی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024