Saturday, October 19, 2024, 4:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل پر حملوں کی مذمت پر ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرلیا

اسرائیل پر حملوں کی مذمت پر ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرلیا

ان تین یورپی ممالک نے اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرکے ان سے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملوں کے بارے میں دیئے گئے ردعمل پر وضاحت مانگی ہے۔

ایران نے اسرائیل پر حملوں کے حوالے سے دیے گئے ان ممالک کے ردعمل کو ’غیر ذمہ دارانہ مؤقف‘ قرار دیا ہے۔

ان تین یورپی ممالک نے اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی تھی۔

ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر نے تینوں ممالک پر ’دوہرے معیار‘ کا الزام لگایا کیونکہ انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں سلامتی کونسل میں روس کی پیش کردہ قرار داد کے مسودے کی مخالفت کی تھی۔ اس قرار داد میں شام میں ایرانی سفارت خانے کے احاطے میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی گئی تھی۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف ایران کی فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ جائز دفاع کے حق کے فریم ورک کے تحت کی گئی اور یہ شام میں سفارت خانے پر حالیہ حملے سمیت کئی جرائم کا جواب ہے‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024