Friday, October 18, 2024, 8:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے ایران اور یمن سے داغے گئے 80 ڈرونز اور چھ میزائل ناکارہ بنائے: سینٹ کام

امریکہ نے ایران اور یمن سے داغے گئے 80 ڈرونز اور چھ میزائل ناکارہ بنائے: سینٹ کام

300 سے زائد ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو روکنا ایک "ناقابل یقین فوجی کامیابی" ہے : جان کربی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے یو ایس یورپین کمانڈ ڈسٹرائرز کے تعاون سے 80 سے زائد ڈرونز اور کم از کم چھ بیلسٹک میزائل تباہ کیے ہیں جو ایران اور یمن سے اسرائیل کی طرف داغے گئے تھے ۔

امریکی سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے لانچ کیے جانے سے قبل ڈرونز اور میزائل ناکارہ بنائے ہیں۔

سینٹ کام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اس نوعیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ان میں یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے علاقے میں میں موجود لانچر گاڑی پر ایک بیلسٹک میزائل اور سات ڈرونز بھی شامل ہیں۔

banner

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ خیز طیارے اور میزائل ایران، عراق، شام اور یمن کے علاقوں سے داغے گئے تھے۔

آسٹن نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے کسی بھی ایسے مزید اقدام سے گریز اور کشیدگی کم کرے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ “ہم ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، لیکن ہم اپنی افواج کے تحفظ اور اسرائیل کے دفاع کے لیے کام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔”

ایران کے حملے کو پسپا کرنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے 300 سے زائد ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کا روکنا ایک “ناقابل یقین فوجی کامیابی” تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024