Saturday, October 19, 2024, 5:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان

آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان

مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر حادثہ کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کلائیو پالمرنے ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی تیاری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے میں ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت آئے گی ۔

سب سے پہلے کلائیو پالمر نے 2012 میں ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کیا اور 2018 میں ایک بار پھر یہ اعلان کیا۔

جب 2012 میں انہوں نے پہلی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا مگر پھر اس پر کام نہیں ہوسکا۔

banner

بعد ازاں 2018 میں جب دوبارہ اس پر کام شروع ہوا تو کووڈ 19 کی وبا کے باعث ایک بار پھر کام روکنا پڑا، اب 6 سال بعد ایک بار پھر انہوں نے اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز 1912 میں اپنے پہلے ہی سفر پر حادثہ کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا، اس جہاز کا ملبہ آج بھی بحر اوقیانوس میں ساڑھے 12 ہزار فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔

1997 میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم نے اس واقعے کو ایک بار پھر دنیا بھر کے افراد کے ذہنوں میں زندہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024