Saturday, September 21, 2024, 10:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس اور کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی وزراتی وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی۔ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ ۔
سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس اور کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی دی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔ پاکستانی عوام ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے۔

banner

سعودی وفد نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزاد فیصل بن فرحال آل سعود نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’پاکستان میں بے شمار معاشی امکانات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔ ایس آئی ایف سی کا فارمیٹ متاثرکن ہے۔‘

منگل کو اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہماری دونوں ممالک کی ٹیمیں نتیجہ خیز اقدامات کریں گی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ہم اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت دیکھیں گے۔ پاکستان میں بے شمار معاشی امکانات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’فی الحال میں کسی شعبے کا ذکر نہیں کروں گا کیونکہ ہمیں جو بریفنگ دی گئی وہ بہت وسیع تھی۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024