Saturday, September 21, 2024, 10:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کا جبالیہ، نصیرت اور رفح میں حملہ، مزید 56 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج کا جبالیہ، نصیرت اور رفح میں حملہ، مزید 56 فلسطینی ہلاک

غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، یونیسیف

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بم برسادیئے

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 56 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 9 فلسطینی مارے گئے۔

ادھر یونیسیف کا کہنا ہے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کو بچانے کے لیے فوری جنگ بندی کی جائے۔

banner

اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس سے فوجیوں کے انخلاء کے بعد اسے سکولوں کے اندر سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی غیر دھماکہ شدہ بم ملے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار 843 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے مقامی کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024