Saturday, September 21, 2024, 1:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

امریکہ نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024