Saturday, September 21, 2024, 8:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے دوائیں بیچنے والے یوگا گورو بابا رام دیو کی سپریم کورٹ سے رحم کی اپیل

گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے دوائیں بیچنے والے یوگا گورو بابا رام دیو کی سپریم کورٹ سے رحم کی اپیل

عدالت کا رام دیو کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی سپریم کورٹ نے دواؤں کی مصنوعات کے گمراہ کن اشتہارات کے سلسلے میں پتنجلی آیوروید کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعتکی

دوران سماعت بھارت کی سپریم کورٹ نے بابا رام دیو سے کہا کہ وہ “اتنے بے قصور نہیں ہیں”۔ عدالت نے ان کے “غیر ذمہ دارانہ رویے” پر بھی تنقید کی۔

جسٹس ہیما کوہلی اور احسن الدین امان اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رام دیو اور آچاریہ بال کرشنا کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے ۔

یوگا گرو نے عدالت کو اپنی غلطیوں پر غیر مشروط معافی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہم نے اس وقت جو کیا وہ درست نہیں تھا۔ ہم اسے مستقبل میں ذہن میں رکھیں گے۔

banner

تاہم بنچ نے کہا کہ “قانون سب کے لیے برابر ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی کیا، آپ نے یہ سب کچھ اپنی ذمہ داری اور ہمارے حکم کے بعد کیا۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ لاعلاج بیماریوں کے بارے میں اشتہار نہیں دے سکتے؟ ہم اس پر سوچیں گے کہ آپ کی معافی قبول کی جائے یا نہیں۔ آپ نے لگاتار خلاف ورزیاں کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024