Friday, October 18, 2024, 6:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار

جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار

ایک شخص کی شناخت ڈیٹر ایس اور دوسرے کی الیکسانڈر جے کے نام سے ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

برلن حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ دو روسی نژاد جرمن شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جرمن وفاقی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک شخص کی شناخت ڈیٹر ایس اور دوسرے کی الیکسانڈر جے کے نام سے ہوئی ہے۔

جرمن پولیس نے ان دونوں کو بدھ کے روز جنوب مشرقی جرمن شہر بائیرؤئتھ سے گرفتار کیا تھا۔

ان دونوں میں سے ایک، جس کا نام ڈیٹر ایس بتایا جا رہا ہے، مرکزی مشتبہ شخص ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اُس نے جرمنی میں ”امریکی مسلح افواج کی تنصیبات سمیت‘‘ دیگر مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس افسران نے بدھ کو ان دونوں افراد کی رہائش گاہوں اور کام کی جگہوں کی تلاشی بھی لی۔

banner

ان پر شبہ ہے کہ وہ ”غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے سرگرم رہے تھے۔‘‘ استغاثہ نے ان کی سرگرمیوں کو خاص طور پر ”جاسوسی کا سنگین کیس‘‘ قرار دیا ہے۔

استغاثہ نے ڈیٹر ایس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ روسی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک ایک شخص کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور ممکنہ تخریب کاری کی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا۔

استغاثہ نے مزید بتایا،”ان کارروائیوں کا مقصد، خاص طور پر، روسی جارحیت کے خلاف جرمنی سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی مدد کو کمزور کرنا تھا۔‘‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024