Saturday, September 21, 2024, 8:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ریاست ٹینیسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

امریکی ریاست ٹینیسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

پارٹی میں 300 کے قریب افراد موجود تھے : میمفس پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

میمفس پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 11 زخمی افراد کو پہلے ہی ذاتی گاڑیوں میں اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 7 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ پارٹی میں 300 کے قریب افراد موجود تھے جن میں سے 16 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مگر 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

banner

امریکا میں گن وائلنس کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق یہ اس سال گن وائلنس کا 115 واں واقعہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024